SHARE
Sponsored

بیونس آئرس(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹینا میں ایک فارم ہاﺅس پر ایسا سور کا بچہ پیدا ہوا ہے جس کی شکل حیران کن حد تک انسانوں سے مشابہہ تھی۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ عجیب واقعہ ارجنٹینا کے علاقے سانتو ڈومنگو کے ایک گاﺅں میں پیش آیا۔ اس عجیب الخلقت بچے کی پیدائش پر پورے گاﺅں میں کھلبلی مچ گئی اور ہر کوئی اسے دیکھنے چلا آیا۔ ماہرین کے مطابق بچے کی ماں کے پیٹ میں نشوونما میں بگاڑ آنے سے اس کی یہ حالت ہوئی۔

Sponsored

والٹر اوسکرنامی شخص کے فارم پر پیدا ہونے والا یہ بچہ پیدائش کے بعد چند گھنٹے ہی زندہ رہ پایا کیونکہ اسے سانس لینے میں بھی شدید دشواری کا سامنا تھا۔رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا میں اس نوعیت کے واقعات پے درپے پیش آ رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ”ملک میں فصلوں اور چارے وغیرہ پر کثیر مقدار میں زہریلے سپرے اور کیمیکلز کا استعمال ان واقعات کی بڑی وجہ ہے۔ جینیاتی تبدیلیوں کے ذریعے جو خوراک پیدا کرکے جانوروں کی دی جا رہی ہے اس کی وجہ سے جانوروں اس صورتحال کا شکار ہو رہے ہیں۔“ واضح رہے کہ ایک ہفتے پہلے ارجنٹینا کے اسی علاقے میں ایک بکری نے ایسا بچہ دیا تھا جس کے دو سر تھے۔ اس کے علاوہ یہاں دو سر اور 6ٹانگوں والے بچھڑے اور انسان سے مشابہہ چہرے والے بکری کے بچے کی پیدائش سمیت دیگر کئی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

Advertisements