گزشتہ روز میچ کے آخری لمحات میں یہ لڑکی دعا مانگ رہی تھی لیکن جیسے ہی اس نے خود کو کیمرے پر دیکھا تو ایسی حرکت کر دی کہ لڑکے تو کیا لڑکیاں بھی حیران پریشان رہ جائیں گی، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

دبئی  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا میچ سنسنی خیز مرحلے میں پہنچا صرف ایک گیند پر دو رنز درکار تھے۔ ایسے میں سٹیڈیم میں موجود تمام افراد ہی چپ سادھے میچ دیکھنے میں مصروف تھے اور زیادہ جذباتی افراد ہاتھ جوڑے دعائیں مانگنے میں بھی مصروف رہے۔

اس دوران کیمرہ مین نے ایک لڑکی کو ٹی وی سکرین پر دکھایا تو سر پر دوپٹہ اوڑھے اپنی ٹیم کی جیت کیلئے دعا مانگتی نظر آئی مگر جیسے ہی اس نے گراﺅنڈ میں لگی بڑی سکرین پر خود کو دیکھا تو ایسی حرکت کر ڈالی کہ لڑکے تو کیا لڑکیاں بھی حیران پریشان رہ جائیں گی جبکہ اس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔

 

اس لڑکی نے جیسے ہی خود کو گراؤنڈ میں لگی بڑی سکرین پر دیکھا تو جھٹ سے دوپٹہ اتار پھینکا اور زور زور سے ہاتھ ہلا کر اپنی خوشی کا اظہار کرنے لگی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بہت سے صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ کئی صارفین نے لڑکی کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنی بنایا۔

یحییٰ نور ملک نے لکھا ”ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔ چھوٹی لڑکی دوپٹہ اوڑھے دعا رہی تھی، جب اس نے خود کو بڑی سکرین پر دیکھا تو دوپٹہ اتار کر اپنی خوشی کا اظہار کرنے لگی، کیوٹ۔۔۔“

 


جیبو گجر نامی صارف نے لکھا ”بہت افسوس والی بات ہے ویسے“

 


جیا نے لکھا ”حد ہی ہو گئی“

 


منیبہ واجد نے لکھا ”میں اس وقت جب رشتہ دیکھنے والے گھر سے چلے جائیں“

 


فرحانہ نے لکھا ”اس سے یہی بات ثابت ہوتی ہے کہ ہم کتنے ہی گناہ گار سہی لیکن اس پر پورا یقین ہے کہ جب اللہ تعالیٰ سے دعا مانگیں گے وہ ضرور سنتا ہے۔ ہم سب اس بچی کی طرح ہیں جب بھی مشکل میں ہوں صرف اللہ تعالیٰ ہی یاد آتا ہے“

 


سونی مونی نے لکھا ”بہت ہی معصومانہ حرکت کی ہے لڑکی نے“

 


عرفان خان نے لکھا ”اللہ سب کو پردہ کرنے کی ہدایت دے“

 


ایمل خان نے لکھا ”عجیب ہے یعنی رنگ بدلنے میں سیکنڈز لگتے ہیں“

 


بنت بہادر نے لکھا ”دوپٹہ پہننے کی ضرورت ہی کیا تھی جب سکرین میں آئی تو اتار دیا“

 


بلال چوہدری نے لکھا ”اسے کہتے ہیں کیمرے کا کمال“

 


ساحل آفریدی نے لکھا ”استغفراللہ! آج کل کی نسل کو سلام“