SHARE
Sponsored

 جنوبی امریکہ کے ملک برازیل میں گزشتہ روز دنیا کی شرمناک ترین سائیکل ریس دیکھنے میں آئی جس میں ہزاروں مردوخواتین نے برہنہ ہو کر حصہ لیا۔ ان کی اس حیاسوز حرکت کی وجہ ایسی تھی کہ سن کر آپ کو یقین ہی نہیں آئے گا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس برہنہ سائیکل ریس کا انعقاد آلودگی کے مضراثرات کے متعلق آگہی پھیلانے اور ملک کی سڑکوں پر سائیکل سواروں کے لیے مختص قطاروں (Lanes)کی کمیابی پر احتجاج کے طور پر کیا گیا۔ اس سائیکل ریس کا اہتمام ’ورلڈ نیکڈ بائیک رائیڈ‘ (World Naked Bike Ride)نے کیا تھا۔

Sponsored

رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر ساﺅ پاﺅلو میں ہونے والی اس ریس میں شریک مردوخواتین میں سے بعض نے محض زیرجامے پہن رکھے تھے، بعض نے اپنے مخصوص اعضاءپر رنگ پھیر کر انہیں چھپا رکھا تھا اور بعض بالکل برہنہ تھے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ملک کی سڑکوں کی حالت بہتر بنائی جائے اور ہر سڑک پر سائیکل سواروں کے لیے لینز مختص کی جائیں۔اس کے علاوہ سڑک پر محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔“اس ریس کے انعقاد پر ورلڈ نیکڈ بائیک رائیڈ کے منتظمین کا کہنا تھا کہ ”سڑکوں پر اگر ہمارے لیے جگہ مختص نہیں کی جائے گی تو ہم برہنہ ہو کر گاڑیوں والوں کا سامنا کریں گے۔“واضح رہے کہ ورلڈ نیکڈ بائیک رائیڈ نے پہلی برہنہ ریس 2002ءمیں کینیڈا کے شہر وینکوور میں منعقد کی تھی، اس کے بعد اب تک 17ممالک کے 74شہروں میں اس کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔

Advertisements